اسلام آباد:پاکستان میں پولیو کے خلاف مہم کو ناکام بنانے کے لیے فیس بک انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی ، سوشل میڈیا پر انسداد پولیو ویکسین کے خلاف متعدد مہمات شروع ہونے کے بعد فیس بک نے حکومتی پولیو پروگرام کی درخواست پر پروپیگنڈہ کرنے والے 31 فیس بک اکاؤنٹس اور پیجز بلاک کردیے،
سوشل میڈیا پر یہ افواہ کے گردش کرنے کے بعد صوابی میں پولیو ویکسین کے باعث ایک سالہ بچی ہلاک ہوگئی۔ مذکورہ افواہ منظر عام پر آنے کےے بعد پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچی کا پوسٹ مارٹم ہونے کا انتظار کیا۔تاہم سوشل میڈیا پر ایک منظم اور گمراہ کن مہم کا آغاز کردیا گیا جس میں لوگوں کو کہا گیا کہ بچی کی موت پولیو ویکسین کے سبب ہوئی لہٰذا اپنے بچوں کو پولیو ویکسین نہیں پلائیں۔