فیس بک نے اسرائیلی مخالفت پر سینکڑوں فلسطینیوں کے بیج بلاک کر دیے، فسلطینی شہریوں کا شدید احتجاج
فیس بک کی طرف سے اسرائیل کی مخالفت کرنے پر ہزاروں فلسطینی شہریوں کے فیس بک پیج بند کر دیے گئے ہیں جس پر فلسطینی شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔ فلسطینی شہریوں نے اسے اسرائیل اور فیس بک کا خفیہ گٹھ جوڑ قرار دیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین میں ابلاغی آزادیوں پرنظر رکھنے والے ادارے’مدیٰ’ کی طرف جاری کردہ ایک بیان میں ‘فیس بک’ کی طرف سے فلسطین میں ہزاروں صفحات کی بندش کو ‘ابلاغی جارحیت’ قرار دیا اور کہا ہےکہ فیس بک نے فلسطین میں ہزاروں صفحات کو بند کرکےمظلوم فلسطینیوں کے حقوق کی آواز دبانے کی کوشش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ کی طرف سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ چونکہ یہ صفحات اسرائیل کے خلاف نفرت پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے تھے اور ان پر پوسٹ کردہ مواد کو غیرجانب دارانہ حیثیت حاصل نہیں تھی جس کے باعث انہیں بلاک کر دیا گیا ہے مگر فلسطینی شہریوںکا کہنا ہے کہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ فیس بک کی طرف سے فلسطینیوں کے ان عام فیس بک صفحات کو بھی بند کیا گیا ہے جن کا فلسطینیوں کی تحریک آزادی یا مزاحمت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا۔
فلسطینی شہریوں کا سوشل میڈیا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ فیس بک نے فلسطینی مسلمانوں کے خلاف دوہرا معیار اختیار کر رکھا ہے. فلسطینیوں، عربوں اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والے ہزاروں صفحات اسرائیل میں سرگرم ہیں اورانہیں فیس بک کی طرف سے مکمل تحفظ حاصل ہے لیکن فلسطینی مسلمانوںکے پیج بلاک کر دیے جاتے ہیں اور انہیں اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی.