وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز سنگاپور میں میٹا کے دفتر کا دورہ کیا تھا جسکے بعد آج انہوں نے فیس بک صارفین کو خوش خبری سناتے ہوئے میٹا کے دفتر سے مخاطب ہوکرانہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے جبکہ ہر دن میٹا پلیٹ فارم تقریبا دو ارب لوگ استعمال کرتے ہیں لہذا ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کی عوام بھی میٹا کے پلیٹ فارم سے مستفید ہو.
انہوں نے مزید کہا کہ میں میٹا کی پوری ٹیم کا شکر گزار ہوں جو نہ صرف میری ادھر میزبانی کر رہے ہیں بلکہ وہ پاکستان میں بھی کام کر رہے ہیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے. تاکہ پاکستان کی عوام کے لئے موقع فراہم کرسکیں جس میں خواتین کو ٹیکنالوجی کے مطابق اپنا کاروبار کرنے کے لیے تعلیم دلوا رہے ہیں۔ جبکہ تمام نوجوانوں کو بھی بتا رہے ہیں کہ ان پلیٹ فارمز کو کیسے استعمال کیا جائے.
وزیر خارجہ کے مطابق میٹا کا ایک فیچر ہے جو سٹارز فیچر کے نام سے متعارف ہوا تھا اس کا مطلب یہ ہے کہ جو لوگ اور جو نوجوان فیس بک استعمال کر رہے ہیں یا انسٹاگرام استعمال کر رہے ہیں. وہ کوئی بھی ریلز یعنی محدود یا شارٹ ویڈیو بنا کر پیسے کما سکتے ہیں. کیونکہ اس ویڈیو پر ان کو جتنے سٹارز ملیں گے اتنا وہ پیسہ کما سکیں گے.
ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جتنا مونوٹائیزیشن کے عمل میں اضافہ ہو گا اتنے ہی مواقع پاکستانی فیس بک صارفین کے لیے پیدا ہونگے جبکہ پاکستان کی کاروباری عوام کے لیے بھی تاکہ اپنے معاشی حالات بہتری کی طرف لے کر آئیں۔ انہوں نے کہا ساتھ ہی ہر مشکل وقت میں میٹا نے پاکستان کے ساتھ کام کیا ہے چاہے وہ کورونا کا زمانہ ہویا پھر چاہے سیلاب میٹا کے ایمرجنسی فیچر بھی ہمارے کام آئے اور انشاءاللہ یہ جو سٹارز مونوٹائیزیشن فیچر ہے اب اس سے بھی پاکستان کی عوام کو فائدہ ہوگا اور میں اس سب کے لیے ٹیم میٹا کا شکر گزار ہوں.
With this new feature now live in 🇵🇰 creators can monetize their Facebook content. The more stars they get the more money they will earn. Hoping the youth of Pakistan in particular will get more productive use out of their social media. https://t.co/RzewgYv8yQ https://t.co/UX20W0MmQH pic.twitter.com/7KmrJt5UWe
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) December 10, 2022
سوشل میڈیا پلیٹ فارم میٹا نے فیس بک پر کنٹینٹ کریٹرز کا فیچر تمام صارفین کیلئے عام کیا تھا جس کی مدد سے صارفین پیسے کماے کے  لیئے اہل ہوگئے تھے جبکہ اس سے قبل  یوٹیوب کے برعکس فیس بک پر پیسے کمانے کی آپشن موجود نہیں تھا۔ ابتدائی طور پر میٹا نے  فیس بک سٹارز فیچر  کو امریکا اور بعد ازاں یورپی ممالک میں پیش کیا تھا لیکن اس کے بعد پاکستان سمیت کئی ممالک میں اسے متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ لیکن جب کوئی صارف سٹارز فیچر پر اپنا اندراج کرنے جاتا تو معلوم ہوتا تھا کہ پاکستانی صارفین فلحال اس کے اہل نہیں ہیں لیکن اب وزیر خارجہ بلاوہ بھٹو زرداری کی کاوش سے پاکستانی بھی میٹا کے اس فیچر سے فائدہ اٹھا پائیں گے.
طریقہ کار یہ ہے کہ فیس بک صارف نے پہلے فیس بک پروفائل میں جاکر پروفیشنل موڈ کو آن کرنا ہے اور اس کے بعد سٹارز کے آپشن پر جاکر اپنی زاتی معلومات اور بینک اکاؤنٹ کا اندراج کرنا ہے.








