ڈھاکہ :فیس بک کا "ہا ہا” کا ایموجی حرام یا حلال: معروف مفتی نے فتویٰ جاری کردیا ،اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کے معروف عالمِ دین مولانا احمد اللہ نے لوگوں کا مذاق اڑانے کیلئے فیس بک پر "ہا ہا” کے ایموجی کا استعمال حرام قرار دے دیا۔

بنگلہ دیش کے معروف عالمِ دین مولانا احمد اللہ جوکہ سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں اور وہ ٹی وی پر بھی مذہبی مباحث میں حصہ لیتے رہتے ہیں۔

بنگلہ دیش کے معروف عالمِ دین مولانا احمد اللہ نے کچھ روز پہلے سوشل میڈیا پر ایک تین منٹ کی ویڈیو جاری کی جس میں لوگوں کی جانب سے ایک دوسرے کا مذاق اڑانے کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ فیس بک کے "ہا ہا” والے ایموجی کو لوگوں کا مذاق اڑانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے جس کے باعث یہ حرام ہے۔ م

ولانا احمد اللہ نے اپنے فتویٰ میں کہا کہ اگر مواد پوسٹ کرنے والے شخص کا مقصد ہنسی مذاق ہے تو پھر تو ” ہا ہا” کے ایموجی کا استعمال درست ہے لیکن اگر کسی مسلمان کا مذاق اڑانے کیلئے اسے استعمال کیا جائے تو یہ حرام ہے۔

Shares: