عازمین حج کے لیے بہترین سہولیات کو یقینی بنا رہے ہیں.ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ
مدینہ منورہ:پاکستانی عازمین حج کو بہترین سہولیات پہنچانے کے لیے سعودی اور پاکستانی حکام کی مشترکہ کوششیں .سعودی وزارت حج نے پاکستانیوں کو تمام تر سہولیات پہنچانے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عازمین حج کو ان کی رہائش گاہوں پر 3 وقت کا کھانا پہنچایا جارہاہے.اس کے علاوہ ویکسین ،پاسپورٹ ٹکٹ اور سفری دستاویزات بھی فراہم کی جارہی ہیں.
سرکاری حج اسکیم اعلیٰ سہولیات کے باوجود خطےمیں سستی ترین ہے .ترجمان کے مطابق پاکستانی عازمین حج کی بڑی تعدادپاکستان سےبراہ راست مدینہ پہنچ رہی ہے .حاجی مدینہ منورہ میں 8 دن قیام کے بعد مکہ روانہ ہونگے .مدینہ میں رہائشیں حرم نبوی کے نزدیکی علاقے مرکزیہ میں مہیا کی گئی ہیں. عازمین کا مدینہ کے بہترین ہوٹلوں میں قیام، عمدہ کھانوں سے تواضع کی جارہی ہے.وزارت حج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 44 پروازوں سے 9 ہزار 885 عازمین مدینہ منورہ پہنچ گئے.