لاہور:بلال یاسین پرحملہ میں ملوث سہولت کار محسن گرفتار اطلاعات کے مطابق ایس پی سی آئی اے نے کہا ہے کہ پولیس نے سابقہ صوبائی وزیر MPAبلال یاسین پرحملہ میں ملوث سہولت کار محسن گرفتارکرلیا ہے
ایس پی سی ائی اے کی طرف سے جاری معلومات کے مطابق گرفتار ملزم محسن نے بلال یاسین پر حملے کے لیے شوٹرز کو اسلحہ اور موٹر سائیکل فراہم کی ، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملزم محسن واردات کے مرکزی ملزم حسیب عرف وکی کا دست ِ راست ہے
ایس پی سی آئی اے کوتوالی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 31دسمبر2021کی رات بلال یاسین کو فائرنگ کر کے شدیدزخمی کر دیا تھا، ملزمان کے خلاف اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ تھانہ داتا دربار میں درج ہواتھا
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈی ایس پی سی آئی اے سٹی کوتوالی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتارکیا،فائرنگ کرنیوالے دونوں شوٹرز قاصد اور ماجد پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں،سفاک ملزم سے مزیدتفتیش جاری ہے جسے جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،