فیکٹری مالکان نے دروازے بند رکھے فائر ایگزٹ نہیں بنایا گیا ، مرتضیٰ وہاب

0
42

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ فیکٹری مالکان نے دروازے بند رکھے فائر ایگزٹ نہیں بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے فیکٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے ، دل دہلادینے والے مناظر ہیں ، ہمارے یہاں واقعہ ہوتا ہے اور ہم بھول جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فائر ایگزٹ اگر ہوتا تو جانیں بچ سکتی تھیں ، کھڑکیوں پر گرلز تھیں چھت پر تالا لگاتھا اگر ایسا نہ ہوتا تو جانیں بچ سکتی تھیں ، کے ایم سی کا عملہ صبح سے کام کررہا ہے ، کام مکمل ہونے پر انوسٹی گیشن کی جائے گی اور قانونی ایکشن لیا جائے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج کے واقعے کو مثال بنانے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں ایسا نہ ہو ، بنیادی غلطی انتظامیہ کی ہےچند پیسے بچانے کی کوشش کی ، اطراف کی فیکٹری میں بھی یہی صورتحال نظر آرہی ہے ، فیکٹری مالکان اپنا مال بچانے کے لیے جو اقدامات کرتے ہیں وہ خطرناک ہوتے ہیں ، ڈی سی کو ہدایت دی ہیں کہ انسپکشن کرکے رپورٹ دیں۔

Leave a reply