پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ مہران ٹاؤن میں فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ رہائشی پلاٹ پر کمرشل فیکٹری قائم کرنے کی اجازت صوبائی اداروں نے دی ، کورنگی اور سائٹ ایریا میں متعدد فیکٹریاں غیر قانونی پلاٹس پر موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ہر بار واقعات کا نوٹس لینے کے بعد اپنی دنیا میں مدہوش ہوجاتی ہے ، فیکٹری میں ایمرجنسی راستے موجود نہ ہونا تشویشناک ہے ، سندھ حکومت لیبر کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ، واقعے کے پیچھے سراسر سندھ حکومت کا ہاتھ ہے ، فیکٹری میں آگ بجھانے کا عمل مکمل ہوچکا مگر سیاسی ایڈمنسٹریٹر اب تک لاپتہ ہیں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیر اعظم نے فائر بریگیڈ گاڑیاں فراہم کیں ، فائر بریگیڈ گاڑیوں کے تکنیکی معاملات کی نگرانی سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے ، جائے حادثہ پر ضلعی انتظامیہ کی عدم موجودگی شرمناک ہے ، متعلقہ ادارے واقعے کے اصل حقائق جلد از جلد سامنے لائیں ، واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاء پر دلی افسوس ہے۔

Shares: