کراچی :آج کورنگی فیکٹری میں لگنے والی آگ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے زخم تازہ کردیئے ،اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن کی فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے پر چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی رمضان چھیپا نے کہا کہ واقعے نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کی دلخراش یاد تازہ کر دی ۔
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چھیپا کے سربراہ رمضان چھیپا نے کہا کہ فیکٹری میں انسان زندہ جل گئے ، اس المیے نے سانحہ بلدیہ کی یاد تازہ کردی ، فیکٹری میں آنے جانے کیلئے صرف ایک راستہ ہے ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئی راستہ نہیں رکھا گیا تھا،
رمضان چھیپا کا کہنا تھا کہ اگر یہاں آنے اور جانے سمیت دیگر ہنگامی راستے رکھے جاتے تو شائد جانی نقصان نہ ہوتا مگر فیکٹری مالکان چند پیسے بچانے کیلئے ہنگامی اخراج کے راستوں سمیت دیگر حفاظتی انتظامات نہیں کرتے ۔
رمضان چھیپا نے بتایا کہ سانحہ بلدیہ ٹاو¿ن کے بعد تمام فیکٹریوں کیلئے ہدایات جاری ہوئی تھیں کہ وہ ہنگامی اخراج کے وسیع راستوں سمیت آگ پر قابو پانے والے آلات کی فیکٹریوں ، کارخانوں میں موجودگی کو لازم بنائیں ، مگر اس سانحے میں بھی شدید غفلت کے آثار نمایاں ہیں