اداکار و میزبان فہد مصطفی نے ڈال دیا اپنے پرستاروں کو امتحان میں بولے اگر مجھ سے آپ محبت کرتے ہیں تو پھر باراں سو روپے خرچ کرکے سینما جائیں اور میری فلم قائداعظم زندہ باد دیکھیں. فہد مصطفی نے سوشل میڈیا پر اپنے پرستاروں سے کی گزارش. ان کے پرستاروں نے اس پوسٹ کے نیچے مختلف قسم کے کمنٹس کئے کسی نے کہاکہ ہم فلم ضرور دیکھنے جائیں گے کسی نے کہا کہ کیوں نہ ہم باراں سو روپے کا گھی لے آئیں یا بائیک میںپیٹرول ڈلوا لیں. کسی نے کہا کہ اتنی مہنگائی کے دور میں کون باراں سو روپے کی ٹکٹ خرید سکتا ہے. یوں فہد مصطفی کی پوسٹ کے نیچے دلچپسپ تبصرے ہوتے رہے.یاد رہے کہ حال ہی فہد مصطفی کی فلم قائداعظم زندہ باد ریلیز ہوئی ہے فلم ملک بھر کے ساتھ دیگر ملکوں میں بھی ریلیز ہوئی
ہے. فلم کافی پسند کی جا رہی ہے خصوصی طور پر ماہرہ خان اور فہد مصطفی کی اداکاری اور کہانی کو بہت سراہا جا رہا ہے.قائداعظم زندہ باد کے ساتھ ہمایوں سعید کی فلم لندن نہیںجائونگا بھی نمائش پذیر ہے. دونوں فلموں میںبڑی کاسٹ ہے اور دونوںہی فلموںپر شائقین کا ہجوم دیکھنے کو مل رہا ہے.دونوں فلموں کی کاسٹ ابھی تک مختلف سینما گھروں میںجا رہے ہیں اور اپنے پرستاروں سے مل رہے ہیں. ان دونوں فلموں کے ساتھ عید کے روز لفنگے بھی ریلیز ہو رہی ہے.






