پاکستان میں دنیا بھر میں پھیلی کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام پر تمام تر توجہ مرکوز ہے، مگر دوسری جانب ملک میں بچوں کے لیے زندگی بھر کے لیے معذور کردینے والے مرض پولیو کو نظر انداز کئے جانے کے نتیجے میں یہ بڑا خطرہ بن گیا ہے۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام میں توجہ مرکوز ہونے پر رواں سال کے دوران اب تک پولیو کے 60 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 21 خیبرپختونخوا، 20 سندھ، 15 بلوچستان اور 4 پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔
اس حوالے سے متعدد فنکار، مذہبی اور معروف شخصیات عوام میں سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات کے ذریعے عوام میں پولیو کی آگاہی پھیلاتی ہیں اور اپنے بچوں کو ٹائم پر ویکسین دلوانے پر زور دیتی ہیں-
اداکارہ مہوش حیات نے بھی حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں انسداد پولیو ٹیموں کے بارے میں بات کی جو پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ کا بھی حصہ ہیں۔ اس ضمن میں اداکارہ مہوش حیات نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی-
https://www.instagram.com/p/CCgSv0slGHj/
ویڈیو میں مہوش حیات نے کہا کورونا وائرس ہیلپ لائن 1166 درحقیقت پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کی بھی ہیلپ لائن ہے، اس ٹیم نے پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کے آغاز سے ہی ہمارے خاندانوں کی اچھی صحت کو یقینی بنانے کے لیے اپنی زندگیوں کو خطرے یں ڈالا۔
تمغہ امتیاز اداکارہ نے مزید کہا کورونا وائرس کے حوالے سے سب سے خطرناک حقیقت یہ ہے کہ یہ بہت تیزی سے پھیلتا ہے اور اس کی کوئی ویکسین نہیں، تاہم پولیوجیسی بیماریوں کی ویکسین موجود ہے، جو ہمارے بچوں کے صحت مند مستقبل کو یقینی بناسکتی ہے۔ یہ ضروری ہے کہ پولیو وائرس سمیت دیگر خطرناک امراض کے خلاف ویکسنیشن کرائیں تاکہ وہ مستقبل میں صحت مند زندگی گزار سکیں-
https://www.instagram.com/p/CCX1NTtppnU/?igshid=d6a99eho0etx
دوسری جانب اداکار فہد مصطفی نے بھی انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے کہا کہ کیا آپ لوگ جانتے ہیں آج کل پولیو انسداد ٹیم دن رات کورونا کے خلاف سخت محنت کر رہی ہیں تاکہ اس کے اثرات کو کم کیا جا سکے پہلے یہ پولیو کے خلاف لڑتے رہے اب یہ کورونا کے خلاف لڑ رہے ہیں کورونا تیزی سے کیوں بڑھ ہا ہے کیونکہ اس کے خلاف ویکسین نہیں ہے جبکہ پولیو کے خلاف تو ہے تو ہمیں بحثیت پاکستنی اپنے بچوں کو پولیو ٹائم سے دلواتے رہیں-
ا نہوں نے کہا ایک باپ کی حیثیت سے میں ہمیشہ اپنے بچوں کو ٹائم پر پولیو ویکسنیشن دلواتا رہا ، یہ بطور پاکستانی ہماری ذمہ داری ہےکہ اپنے بچوں کی بروقت ویکسینشن کرائی جائے نہ صرف پولیو بلکہ پولیو جسیی تمام خطرناک بیماریوں جن کی ویکسین موجود ہے اپنے بچوں کو ٹائم سے دلواتے رہیں تاکہ ہمارے ملک کو مستقبل میں پولیو جیسے خطرناک بیماری سے نجات مل جائے-
یاد رہے کہ دونوں اداکار فلم لوڈ ویڈنگ میں اکٹھے ہوئے تھے جس میں مہوش حیات نے ایک ویکسین ورکر کا کردار ادا کیا تھا اور فلم میں ویکسین سے انکار کے مسئلے کو بھی اجاگر کیا گیا تھا۔