پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکر ، میزبان اور پروڈیوسر فہد مصطفیٰ نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو ملک کا سب سے بڑا انٹرٹینر قرار دے دیا۔
باغی ٹی وی : اداکار فہد مصطفیٰ سوشل میڈیا اسٹار ننھے بچے احمد شاہ کے ساتھ وسیم بادامی کے شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے میزبان کے سوالوں کے دلچسپ جوابات دئیے۔
شو کے دوران میزبان نے ان سے سوال پوچھا کہ پاکستان میں سب سے اچھا میزبان کون ہے فہد مصطفیٰ نے جواب دیتے ہوئے کہا مجھے لگتا ہے عامر بھائی سے بڑا اینٹرٹینر اس ملک میں نہیں ہے اور ہم سب اس بات کو مانتے ہیں۔
فہد مصطفیٰ کے اس جواب پر شو کے میزبان وسیم بادامی نے کہا کہ ہر فن مولا بھی عامر لیاقت ہی ہیں جس پر فہد مصطفی نے بھی اتفاق کیا-
میزبان کے ایک سوال کے جواب میں فہد مصطفیٰ نے کہا کہ ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
واضح رہے رواں برس کی رمضان ٹرانسمیشن میں ڈاکٹر عامر کیاقت کو اپنے اسی انٹرٹیننگ انداز کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا بھی رہا عامر لیاقت کو مذکورہ تنقید کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جب انہوں نے رمضان ٹرانسمیشن کے سیگمنٹ جیوے پاجستان میں ناگن ڈانس پیش کیا تھا-