فہد مصطفی کا مہدی حسن کو اُنکی 93ویں سالگرہ پرخراج عقیدت پیش

0
56

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفی نے شہنشاہ غزل مہدی حسن کو خراج عقیدت پیش کیا ہے

باغی ٹی وی : لیجنڈ غزل گائیک مہدی حسن کی 93ویں سالگرہ کے موقع پر فہد مصطفی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پرایک یادگار تصویر شیئر کی جس میں مہدی حسن کے ہمراہ معروف گلوکار تحسین جاوید بھی ہیں۔


فہد مصطفی نے مہدی حسن کی سالگرہ کے دن اُنہیں یاد کرتے ہوئے لکھا کہ مہدی صاحب ایک ’حقیقی آئکن‘ ہیں۔

اداکار نے مہدی حسن کے لیے دُعائیہ پیغام بھی لکھا کہا کہ اللہ تاعلی ان کی روح کو سکون عطا فرمائیں –

فہد مصطفی نے بتایا کہ یہ تصویر گلوکار تحسین جاوید کی جانب سے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مہدی حسن18جولائی 1927 کو بھارتی ریاست راجھستان کے علاقے لونا میں پیدا ہوئے، مہدی حسن کا تعلق موسیقی کے اس بڑے گھرانے سے تھا جنہوں نے 16 پشتوں تک موسیقی کی خدمت کی۔

غزل گائیک نے 1956 میں ریڈیو پاکستان سے گائیکی کا آغاز کیا جب کہ 1962 میں پاکستانی فلم ’’شکار‘‘ کے لیے پہلی مرتبہ گیت ریکارڈ کروایاانہوں نے مجموعی طور پر365 فلموں میں اپنی آواز کا جکادو جگایا-

موسیقی میں بہترین خدمات پر مہدی حسن کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، تمغہ امتیاز، ہلال امتیاز جب کہ بھارت میں سہگل اور نیپال میں گورکھا دک شینا باہو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مہدی حسن 13 جون 2012 کو وفات پاگئے ان کی وفات کے ساتھ ہی اردو گائیکی کا باب بھی بند ہوگیا۔

Leave a reply