معروف اداکار و پرڈیوسر فہد مصطفی نےحال ہی میں ایک ٹی وی شو میںشرکت کی ہے اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ آج کل کونسا گیت بہت زیادہ شوق سے سنتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میرا ہی ایک ڈرامہ جس کا نام ہے مجھے پیار ہوا تھا اس کا او ایس ٹی "دیوانہ ہوا ” مجھے بہت پسند ہے، یہ گانا کیفی خلیل نے گایا ہوا ہے، آج کل میں اس گانے کو بہت گنگناتا ہوں اور صرف میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں یہ گانا بہت زیادہ سنا جارہا ہے. انہوں نے کہا کہ کیفی خلیل میرے پسندیدہ گلوکار ہیں ان کی آواز میں ایک جادو ہے جو سننے والوں کو اپنی جانب کھینچتا ہے.
یہی نہیں فہد مصطفی نے کیفی خلیل کا گانا دیوانہ ہوا گا کر سنایا اور سماں باندھ دیا ”فہد مصطفی نے کہا کہ مجھے پیار ہوا تھا میری ہی پروڈکشن کا ڈرامہ ہے”مجھے خوشی ہے کہ اس ڈرامے کو بہت زیادہ
پذیرائی ملی . یاد رہے کہ فہد مصطفی کے پروڈکشن ہائوس کا نام بگ بینگ ہے اور اس کے بینر تلے ایک سال میں کئی سپر ہٹ ڈرامے تیار ہوتے ہیں جو عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرتے ہیں .