فہد مصطفی کہانی سنو گا کر پھنس گئے

جب سے گلورہ آئمہ بیگ نے کیفی خلیل کا گانا کہانی سنو گایا ہے تب سے اس گیت کی مقبولیت میں پہلے سے بھی کہیں زیادہ اضافہ ہو گیا ہے. اس گیت کی مقبولیت کا گراف دن بہ دن بڑھتا ہی جا رہا ہے . جہاں‌ہر کوئی اس گیت کو گا رہا ہے وہیں اداکار و میزبان فہد مصطفی نے بھی اس گیت کو گا لیا ہے. فہد مصطفی آج کل کینڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہیں، اور وہاں انہوں نے ایک میوزیکل شو میں‌شرکت کی اس کا حصہ بنے، انہوں نے اپنے سامنے یبٹھے شائقین کو محظوظ کرنے کے لئے کیفی خلیل کا گانا کہانی سنو گایا ، اس گانے کی وڈیو بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے، فہد

مصطفی اس گیت کو اچھے انداز میں نہیں گا سکے ، یہی وجہ ہے کہ ان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ اداکار کو مشورے دئیے جا رہے ہیں کہ آپ صرف اداکاری کیا کریں ، ڈرامے پرڈیوس کیا کریں یا صرف میزبانی کیا کریں گلوکاری آپ کے بس کا کام نہیں ہے. یاد رہے کہ فہد مصطفی نے ٹورنٹو میں سہارا فار لائف ٹرسٹ کے ایونٹ میں شرکت کی. اس شو میں‌فہد مصطفی سمیت دیگر سٹارز اور گلوکار بھی موجود تھے.

Comments are closed.