فہد مصطفی پیسے کےلئے کچھ بھی کر سکتے ہیں‌

0
47

نیٹ فلیکس پر ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے پروگرام میں حال ہی میں اداکار فہد مصطفی نے شرکت کی ہے. اس میں انہوں نے کی ہیں کچھ دل کی باتیں . انہوں نے کہا کہ میں نے اُس وقت ہوسٹنگ شروع کی جب کوئی نہیں کرتا تھا اور کہا جاتا تھا کہ اگر ہوسٹنگ شروع کر لی تو اداکاری کا کیرئیر متاثر ہو گا. مجھے پیسوں کی ضرورت تھی کیونکہ میں جو کام کررہا تھا اس میں زیادہ پیسے نہیں ملتے تھے اسلئے میں نے اپنے کیرئیر میں اس وقت رسک لے لیا اور ہوسٹنگ شروع کر دی. انہوں نے کہا کہ پیسہ سب کی ضرورت ہوتی ہے اورمیری بھی ضرورت تھی اور ہے ، میں نے جو بھی مقام حاصل کیا ہے بہت محنت کے ساتھ حاصل کیا ہے. پیسے کمانے کےلئے مجھے جتنی بھی

محنت کرے میں کرلوں گا.جو بھی کرنا پڑا کر لوں گا. انہوں نے کہا کہ کبھی بھی مشکلات سے گھبرانا نہیں چاہیے اور رسک لینے سے بھی نہیں ڈرنا چاہیے کبھی کبھی رسک آپکا کیرئیر اور زندگی دونوں ہی بدل دیتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں نے فلمیں ہوسٹنگ کے بعد شروع کی تھیں اور میری فلمیں سپر ہٹ ہوئیں اور میری ہوسٹنگ نے مجھے بہت سہارا دیا کیونکہ ہوسٹنگ میری پہچان بن چکی تھی جب میں فلموں میں آیا. یاد رہے کہ فہد مصطفی نے ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا ، فلموں اور ہوسٹنگ میں تو سب جانتے ہیں کہ ان کا کوئی ثانی نہیں.

Leave a reply