فیصل قریشی کی ڈائریکشن میں تیار ہونے والی فلم منی بیک گارنٹی جو کہ عید الفطر پر ریلیزہوئی ، اس کے حوالے سے شائقین کا ملا جلا رد عمل سامنے آرہا ہے کسی کو فلم بہت اچھی لگی ہے اور کسی کو تو فلم کی سمجھ ہی نہیں آئی. کوئی اس کی تعریفوں کے پل باندھ رہا ہے اور کوئی تو اسکو بالکل ہی بکواس قرار دے رہا ہے. شان شاہد نے اس فلم پر تنقید کرتے ہوئے اسکی ڈائریکشن پر بھی سوال اٹھا دئیے ہیں ، لیکن بہت سارے فنکار ایسے ہیں جو فلم کو سپورٹ کررہے ہیں ان میں فہد مصطفی بھی ایک ہیں . انہوں نے فیصل قریشی کی فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ

فیصل بھائی آپ نے بہت اچھی فلم بنائی ہے اور اس کی کامیابی پر میں آپ کو ڈھیروں ڈھیر مبارکباد دیتا ہوں، آپ فلمیں بنانے کا یہ سلسلہ جاری رکھیں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں. یون فہد مصطفی نے فلم کی تعریف کی ہے اور ساتھ ہی ساتھ فیصل قریشی کی بھی جم کر حوصلہ افزائی کی ہے. لیکن اگر سینما مالکان سے بزنس رپورٹس لی جائیں تو سمجھ میں آتی ہے کہ فلم اتنا بزنس نہیں کر سکی جتنا اسے کرنا چاہیے تھا.

Shares: