مشورہ لینا ہے تو اپنے گھر والوں سے لیں فہد مصطفی

شوبز انڈسٹری میں کوئی کسی سے مشورہ نہیں لیتا
0
96
fahad mustfa

معروف اداکار فہد مصطفی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ آپ کسی بھی شعبے میں‌کام کررہے ہوں بے شک بہت اچھے جاننے والے بھی ہوں لیکن اگر مشورے کی ضرورت پڑے تو وہ اپنے گھر والوں سے ہی لیں. انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں کوئی کسی سے مشورہ نہیں لیتا. یہاں ہر اداکار زہنی مسائل کا شکار ہے.انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام ایسا ہے لوگ ہمیں حتیٰ کہ ہماری ڈریسنگ، آواز کو دیکھ کر بھی تبصرے کرتے ہیں، اس لیے ہم سے کسی نے کیامشورے لینے ہیں اگر مشورہ لینا ہے تو اپنے گھر میں کسی سے لیں۔

فہد مصطفی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ”میں‌نے ہمیشہ پر پراجیکٹ پر اپنی جان لگا دی ہے”. میری کوشش ہوتی ہے کہ آنے والا پر پراجیکٹ پہلے والے سے مختلف ہونا چاہیے . انہوں نے کہا کہ مجھے تمام ایکٹرز کے ساتھ کام کرکے مزا آتا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں‌اپنے مزاج کا بندہ ہوں ، میں کام پروفیشنل انداز میں‌کرتا ہوں اور میری خواہش ہوتی ہے کہ مجھ سے کام لینے والے بھی پروفینشل ہی ہوں، انہوں نے کہا کہ ڈراموں میں‌کام کرنے کےلئے ابھی میرے پاس وقت نہیں ہے .

آئی پی پی اے ایوارڈز کے لئے سٹارز کو منع کر دینا چاہیے تھا مشی 

پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ماں بہن کی گالیاں سننے کو ملیں فہد مصطفی

جندو کے دوران اپینڈنکس کا آپریشن ہوا تین دن بعد کام پر آ گئی 

Leave a reply