معروف اداکار اور بڑے پرڈیوسر فہد مطفی نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہےکہ زندگی میں انسان کو بہت سے لوگ اچھے لگتے ہیں ہر عمر کا کرش الگ ہوتا ہے ، لیکن میرا کرش ایک ہی ماڈل رہی ہے اور آج بھی ہے وہ ہے ونیزہ احمد. فہد مصطفی نے مزید کہا کہ ماڈل ونیزہ احمد انتہائی خوبصورت تھیں اور ہٰیں اور مجھے آج بھی ونیزہ احمد اچھی لگتی ہیں. انہوں نے کہا کہ ونیزہ احمد کے ساتھ مجھے آمنہ حق بھی اچھی لگتی ہیں، یہ دونوں خواتین میرا کرش ہیں. ونیزہ احمد کے ساتھ میری بہت اچھی دوستی ہے اب .
”میں کبھی کبھی ونیزہ کو کال کرکے کہتا ہوں کہ آپ کمال ہیں”. وہ ہنس دیتی ہیں.فہد مصطفی نے کہا کہ میرا زندگی بھر ونیزہ احمد ہی کرش رہیں گی.ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہا کہ ونیزہ بہت ہی باصلاحیت اداکارہ ہیں ان کے چہرے کے تاثرات بہت پختہ ہوتے ہیں.ان کی اداکاری دیکھ کر میں ہمیشہ ہی بہت محظوظ ہوتا ہوں. یاد رہے کہ فہد مصطفی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میںشرکت کی ہے اس میںانہوں نے کھل کراپنی زندگی اور کیرئیر کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے.