فہد مصطفی شاہ رخ کی طرح ڈانس سٹیپس اٹھاتے ہیں :ماہرہ خان
پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول لاکھوں دلوں کی دھڑکن ماہرہ خان نے حال ہی میںایک تقریب میں کسی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے شاہ رخ خان کیساتھ کام کیا اور دیکھا کہ وہ ڈانس کی ریہرسل کے بغیر ڈانس کے سٹیپس ا س طر ح اٹھاتے ہیں کہ کوئی بھی حیران رہ جائے اور میں بھی حیران رہ جاتی تھی اور سوچتی تھی کہ بھئی ہم پانچ دن سے ریہرسل کررہے ہیں اور یہ آتے ہی ڈانس کرنا شروع ہو گئے ہیں اور بغیر ریہرسل کے اتنا زبردست ڈانس کررہے ہیں ۔ماہرہ خان نے کہا کہ اس طرح کی پریکٹس میں نے یہاں کسی کی نہیں دیکھی لیکن فہد مصطفی میں یہ چیز دیکھی اوران کا اس طرح کرنا مجھے شاہ رخ خان کی یاد دلاتا تھا ۔ماہرہ خان اور فہد مصطفی کی فلم ”قائداعظم زندہ باز“ عید الاضحی پر ریلیز کی جا رہی ہے اس میں دونوں پہلی بار ایک ساتھ نظر آرہے ہیں فلم کا ٹریلر لانچ ہو چکا ہے جو کہ کافی دلچپسپ ہے فلم سے کافی امیدیں کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کی فلم رئیس میں کام کیا تھا،شاہ رخ خان نے ماہرہ خان کا کام دیکھتے ہوئے انہیں اپنی فلم کی آفر کی جسے ماہرہ نے قبول کر لیا ۔رئیس میں ماہرہ خان کو شاہ رخ خان کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ماہرہ اور شاہ رخ خان کی جوڑی کو کافی سراہا گیا تھا ۔