پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ماں بہن کی گالیاں سننے کو ملیں فہد مصطفی

ایک ڈرامے میں کام کرنے کا معاوضہ ڈھائی سے تین لاکھ روپیہ ملتا تھا
fahad mustafa

معروف اداکار اور اینکر فہد مصطفی نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے پہلا ڈرامہ 2003 میں کیا تھا اور اس کے ڈائریکٹر اقبال اںصاری تھے. انہوں نے مجھے بہت رگڑا لگایا اور میں نے تو سیٹ پر باقاعدہ ماں بہن کی گالیاں بھی سنیں، جب ڈرامے کی شوٹ ختم ہوئی تو انہوں نے مجھے کہا کہ تم دیکھنا تم کہاں سے کہاں جائو گے ، اور یہ جو تمہارے ساتھ ہیں یہ پیچھے رہ جائیں گے.

انہوں نے کہاکہ ”ایک ڈرامے میں کام کرنے کا معاوضہ ڈھائی سے تین لاکھ روپیہ ملتا تھا” جو کہ ناکافی تھا، مجھے مارننگ اور گیم شو ملا تو میں نے ڈراموں میں کام کرنا چھوڑ دیا. جب میں‌نے گیم شو شروع کیا تو بہت سارے برینڈز نے اس پر اعتراض اٹھایا اور کہا کہ میں سوٹ نہیں کررہا لیکن آہستہ آہستہ سب ٹھیک ہو گیا برینڈز نے مجھ پر اعتبار کر نا شروع کر دیا. انہوں نے کہاکہ عامر لیاقت گیم شو کرنے کے بادشاہ تھے ، ان سے میں‌نے بہت کچھ سیکھا، میڈیا پر جو ہمارے درمیان اختلافات کی خبریں تھیں وہ سب جھوٹی تھیں ہم ایک دوسرے کی بہت عزت کیا کرتے تھے .

دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

میری طبیعت اب بہت بہتر ہے مداحوں کا شکریہ سارا خان

اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت

Comments are closed.