نامور بھارتی بزنس مین اور اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا جن کو گزشتہ سال فحش فلمیں پروڈیوس اور ڈسٹری بیوٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا تاہم انہیں اسی سال 21 ستمبر کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا. اپنی رہائی کے ایک برس کے بعد انہوں نے ایک ٹویٹ کیا ہے اور اپنے بند ہونٹ کھولے ہیں. انہوں نے ٹویٹر پر لکھاکہ سب وقت کا کھیل ہے انصاف یقینا ہو گا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ سچائی پوری نہ جانتے ہوں تو منہ بند رکھیے. راج کندرا نے محتاظ انداز میں ٹویٹ کیا اور بہت کچھ کہنے سے گریز کیا لیکن جنہوں نے ان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا ان کا شکریہ ادا کیا اور جنہوں نے فیصلہ آنے سے پہلے ہی ان کو آڑھے ہاتھوں لیا ان کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان

کے اس رد عمل نے مجھے مزید مضبوط بنایا ہے لیکن سچ سب کے سامنے ضرور آئیگا. یاد رہے کہ راج کندرا امیر ترین بزنس مین ہیں 2004 میں سکسیس میگزین نے انھیں برطانیہ کے ایشیئن نسل کے امیر ترین لوگوں کی فہرست میں 198ویں نمبر پر رکھا تھا.راج کندرا نے شلپا شیٹی کے ساتھ دوسری شادی کی اور 2009 میں یہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھے. راج کندرا نے آئی پی ایل ٹیم راجھستھان رائلز میں 11.7 فیصد شئیر بھی خریدے تھے۔

Shares: