فحش گفگتو کرنے والے کو میرا کا خصوصی پیغام
اداکارہ میرا نے فحش گفتگو کرنے والے شخص کو کھری کھری سنا دیں
فنکار معاشرے کے قیمتی لوگ ہیں لالی وڈ میں عیاشی بالکل ممکن نہیں: اداکارہ
لاہور:اداکارہ میرا نے فحش گفتگو کرنےوالے شخص کو کھری کھری سنا دیں اور اپنی گفتگو کو خصوصی پیغام کا نام دے دیا میرا نے سوشل۔میڈیا پر اپنا پیغام لکھتے ہوئے کہا کہ ہیروئین کا مطلب حقیقی زندگی میں بھی ہیروئین ہی ہوتا ہے وہ نہ تو کوئی جسم فروش ہوتی ہے اور نہ ہی کسی کلب میں کام کرتی ہے
جبکہ پاکستانی فلم انڈسٹری کا مطلب فلم انڈسٹری ہی ہے یہ کوئہ سیکس کلب انڈسٹری نہیں اداکارہ نے کہا اگر کوئی شخص ہمارے فلمسٹارز کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے تو اسے اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ یہ فنکار ہمارے معاشرے کے بہت قیمتی لوگ ہیں ہمیں ان کی مدد اور عزت کرنی چاہیے کیونکہ یہ فحش نہیں ہیں
میرا نے مزید کہا کہ اداکاراؤں کو وزیراعظم سے بھی اگلے درجے کا پروٹوکول ملنا چاہیے تاکہ وہ اپنے کام میں فخر کر سکیں اگر کسی کو لگتا ہے کہ لالی وڈ میں کسی کو۔عیاشی ملے گی تویہ بالکل غلط سوچ ہے ایسا بالکل ممکن نہیں
اداکارہ کی بات اور میسجز سے لگتا ہے کہ دوسری طرف شخص نے کچھ نازیبا فرمائش کی ہوگی جس کی وجہ سے اداکارہ کو یہ کہنے کی نوبت آئی اس پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اداکارہ کی حمایت کرتے ہوئے ان کے پیغام کی تائید کی اور دوسرے شخص کو نازیبا فرمائش پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا