فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فحاشی کے اڈے پر چھاپے کے دوران پولیس نے خواتین کو گرفتار کر لیا، واقعہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے علاقہ مہاسمند ضلع کے کے علاقہ تمگاؤں میں پیش آیا.

پولیس نے فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود خواتین کو گرفتار کر لیا، پولیس چھاپے کے وقت کوئی مرد وہاں موجود نہیں تھا، گرفتار پانچ خواتین کا تعلق مہاسمند، رائے پور اور کوکلتہ سے بتایا گیا ہے، پولیس کے چھاپے کے دوران کسی قسم کے کوئی ثبوت نہیں ملے تا ہم پولیس نے پانچوں خواتین کو گرفتار کر لیا اور عدالت میں پیش کر دیا، عدالت نے فحاشی کے الزام میں گرفتار خواتین کو جیل بھجوا دیا.

پولیس کا کہنا ہے کہ اس اڈے بارے مقامی افراد نے متعدد بار شکایت کی تھی جس کے بعد چھاپہ مارا گیا، گرفتار خواتین جسم فروشی میں ملوث ہیں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے.

پولیس کا کہنا ہے کہ اس علاقے سے پہلے بھی متعدد ملزمان گرفتار کئے جا چکے ہیں جن کو جیل بھجوایا جا چکا ہے.

Comments are closed.