ناکام فوجی بغاوت کے بعد متعدد اعلیٰ افسران گرفتار
خرطوم:سوڈان میںبغاوت پر بغاوت ،سوڈان میں فوجی بغاوت ناکام ہونے پر متعدد افسران کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔سوڈان کی فوج نے کہا ہے کہ فوج کے سربراہ کے علاوہ کئی اعلیٰ افسران کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گزشتہ رات گئے جاری ہونے والے ایک بیان میں فوج نے بتایا ہے کہ اس نے ملک کے جوائنٹ چیفز آف اسٹاف، جنرل ہاشم عبد المطلب بابکر اور کم از کم ایک درجن اعلیٰ افسران کو گرفتار کر لیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیشنل انٹیلی جنس اور سیکورٹی سروس نے فوج کے افسران کے علاوہ نیشنل کانگریس پارٹی کے اسلامی تحریک سے وابستہ قائدین کو بھی اس سازش میں شامل کر لیا گیا ہے،اس ماہ تختہ الٹنے کی یہ دوسری کوشش تھی۔ اس ماہ کے آغاز پر ملٹری کونسل جس نے اپریل میں طویل عرصے تک حکومت کرنے والے لیڈر عمر البشیر کو اقتدار سے ہٹایا تھا، بتایا ہے کہ اس نے 11 جولائی کو ناکام بغاوت کے بعد کم از کم 16 حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کو گرفتار کیا گی۔
سوڈانی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ناکام بغاوت شاندار انقلاب کی جگہ لینے اور نیشنل کانگریس کی سابق حکومت کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی کوشش کر رہی تھی۔ اور متوقع سیاسی حل جس کا مقصد سویلین ریاست قائم کرنا ہے، اسے راستے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی۔یاد رہے کہ اس سے قبل سوڈانی فوج نے صدر عمر البشیر کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا.