رنگ گورا کرنے والی کریم کی تشہیرکرنے پرعائزہ خان کو تنقید کا سامنا

0
52

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اور باصلاحیت ماڈل و اداکارہ عائزہ خان کو رنگ گورا کرنے والی کریم فائزہ بیوٹی کریم کی برانڈ ایمبیسیڈر بننے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا-

باغی ٹی وی : معروف اور بالاحیت اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور آئے دن اپنے نت نئے فوٹو شوٹس کی تصاویر شئیر کرتی رہتی ہیں جن پر مداح خوب صدقے واری جاتے ہیں اور تعریفوں بھرے کمنٹس کرتے ہیں-

اداکارہ عائزہ خان نہ صرف اپنی بلکہ کبھی کبھار اپنے بچوں اور شوہر دانش تیمور کے ساتھ لی گئیں تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے-

ڈرامہ سیریل پیارے افضل سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے نہ صرف اداکاری کے میدان میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے انسٹاگرام پر اداکارہ کےفالوورزکی تعداد 7.3 ملین ہو گئی ہے اور اس طرح اداکارہ پاکستان میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز حاصل کرنے والی اداکاراؤں میں دوسرے نمبر ہیں-
https://www.instagram.com/p/CF90R2th7B1/?igshid=1rxarmzbejt74
اداکارہ نے حال ہی میں اپنے ایک فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر اور ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرشئیر کیں ہیں جس مین انہوں نے بتایا کہ وہ رنگ گورا کرنے والی کریم فائزہ بیوٹی کریم کے لئے انہوں نے یہ فوٹو شوٹ کروایا ہے اور وہ مذکورہ برانڈ کی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئی ہیں-
https://www.instagram.com/p/CF9y-H0hhaK/?igshid=roqtlqhes8p1
ان تصاویر ہر جہاں مداحوں نے اداکارہ کی خوبصورتی کی توریف کرتے ہوئے انہیں کوئین قرار دیا وہیں کچھ صارفین نے اداکارہ کو رنگ گورا کرنے والی کریم کی تشہیر کرنے ٔر تنقید کا نشانہ بھی بنایا-
https://www.instagram.com/p/CF9zRkfhGL9/?igshid=1i7w3zhj9l22v
https://www.instagram.com/p/CF9zkEeB-Wb/?igshid=1wexii74qkjwn
ایک صارف نے یہ کریم بالکل فلاپ ہے اور عائزہ خان نے اس کو پروموٹ کر کے ہمیں مایوس کیا ہے ایک صارف نے لکھا کہ دُکھ کا اظہار کرنے والی ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں اپ سے یہ امید نہیں تھی اپ نے ہمیں مایوس کیا ہےایک صارف نے لکھا کہ آپ بہت خوبصورت ہے لیکن آپ نے اس کی تشہیر کا کیوں حصہ بنیں آپ نے اپنے مداحوں کو مایوس کیا ہے کیوں آپ نے یہ ایڈ کیوں کی-

ایک صارف نے لکھا کہ عائزہ فائزہ بیوٹی کریم آپ اپنے منہ کیا پاؤں پر بھی نہیں لگائیں گی تو جو پراڈکٹ آپ خود استعمال نہیں کر رہیں تو پھر عوام کو کیوں استعمال کرنے کا مشورہ دے رہی ہیں کیا صرف پیسوں کے لئے آپ تو پہلے سے ہی بہت امیر ہیں آپ کو ان فیک پراڈکٹس کی تشہیر کرنے کی ضرورت نہیں ہے-

ایک صارف نے لکھا کہ اس ٹوکسک پراڈ کٹ کی تشہیر کرنے سے پہلے آپ عوام کی اس کے بارے میں رائے دیکھ لیتیں-

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس رنگ گورا کرنے والی کریم کی تشہیر کرنے والی اداکاراؤں پربرہم ہو ئیں تھیں انہوں نے اپنی ٹویٹ میں ساتھی اداکاراؤں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ انڈسٹری سے وابستہ میری کچھ ساتھی اداکارائیں پیسوں کی خاطر ایک عرصے سے رنگ گورا کرنے والی کریم کی تشہیر کر رہی ہیں۔

نہوں نے کہا تھا کہ عوامی شخصیت ہونے کے ناطے ہمارا یہ کام ہے کہ ہم دوسرے کو اس کی خوبصورتی کا احساس کرائیں نہ کہ اسے شرمندہ کریں کہ وہ خوبصورت نہیں ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کی فکر کو پروان چڑھانے والوں کو شرم آنی چاہے۔

دوسری جانب موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں رنگ گورا کرنے والی 59 میں سے 57 کریموں میں کینسر پیدا کرنے والے عناصر شامل ہیں۔

پرو پاکستا نی نیوز ویب سائٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وزارت کے ذریعہ کرائے گئے ایک سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ 59 میں سے 57 کریم میں مرکری کی سطح 1pbm سے زیادہ ہے جو تشویش کی بات ہے۔

گل نے کہا کہ رنگت گورا کرنے والی مصنوعات کے تیار کنندگان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سال 2020 کے آخر تک مصنوعات سے پارہ یعنی مرکری کی سطح کو 1pbm تک کم کرے-

زرتاج گُل نے بتایا کہ حکومت جلد کی مصنوعات میں پارے اور دیگر نقصان دہ مادوں کے استعمال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے میڈیا پر بھی زور دیا کہ وہ رنگ گورا کرنے والی مصنوعات سے متعلق گمراہ کن اشتہاروں کی حوصلہ شکنی کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی اپنے ٹوئٹ میں زرتاج گُل نے بتایا کہ رنگ چٹا کرنے والی ہر وہ کریم جس میں پارے کی مقدار خطرناک شرح تک ہے، اس کے خلاف میری وزارت ایکشن لے رہی ہے، لائحہ عمل تیار کیا جا چکا ہے۔ ایسی ہر کریم کا غیر مناسب پرچار نہ صرف معاشرتی گراوٹ اور کم خود اعتمادی کا باعث ہے، بلکہ انسانی صحت کے لئے بھی انتہائی مضر ہے۔

حریم شاہ کا خوبصورتی سے متعلق خصوصی پیغام

آمنہ الیاس رنگ گورا کرنے والی کریموں کی تشہیر کرنے والی اداکاراؤں پر برہم

آمنہ الیاس کا گہری رنگت کے حوالے سے ایک اہم پیغام

سہانا خان کو رنگ پر تنقید کا سامنا ، سوشل میڈیا صارفین نے کالی چڑیل کہہ دیا

رنگ گورا کرنے والی 59 میں سے 57 کریموں میں کینسر پیدا کرنے والے عناصر شامل ہوتے ہیں زرتاج گُل

سانولی رنگت اور موٹاپا کوئی مذاق نہیں ہے آمنہ الیاس

آمنہ الیاس کا منہ پر آٹا لگا کر رنگ گورا کرنے والوں کے لئے خصوصی پیغام

Leave a reply