فیروزوالہ شاہدرہ یونین آف جرنلسٹس اور پریس کلب کے الیکشن میں کس نے میدان مارا

باغی ٹی وی : فیروزوالہ شاہدرہ یونین آف جرنلسٹس اور پریس کلب کے الیکشن 2022-2021 میں صدر کے امیدوار ایم اے فرید نے میدان مار لیا ۔کوآرڈینیٹر گورنر پنجاب میاں وحید احمد نے کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا اور اُن کو مبارک باد پیش کی ۔۔


تفصیلات کے مطابق فیروزوالہ شاہدرہ یونین آف جرنلسٹس اور پریس کلب کے الیکشن 2022_2021 کے سلسلے میں نجی ہال میں ووٹنگ کا عمل سنئیر صحافی چئیرمین سپریم کونسل رانا عبدالغفار کی زیر نگرانی اور کواڈینٹیر گورنر پنجاب میاں وحید احمد کی سرپرستی میں مکمل ہوا جس میں تمام ممبران نے اپنے حامیوں کے حق میں ووٹ کاسٹ کیے ۔کوآرڈینیٹر گورنر پنجاب میاں وحید احمد نے کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا جس میں صدر ایم اے فرید نے 100 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے بعد صدر منتخب جبکہ سنئیر نائب صدر عتیق مغل
سیکرٹری جنرل اختر محمود
فنانس سیکرٹری حافظ عباس علی رضا
سیکرٹری نشرواشاعت ۔فائز چغتائی ۔۔رانا اویس ۔ سمیت پورا پینل کامیاب اس موقع پہ کوآرڈینیٹر گورنر پنجاب میاں وحید احمد نے کامیاب امیدواران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئیں کہا کہ پی ٹی آئی کو برسر اقتدار لانے میں میڈیا کا بہت بڑا کردار ہے جنہوں نے الیکشن میں وزیراعظم عمران خان کی آواز کو ملک کے ہر قصبے شہر کونے میں پہنچانے میں اپنا مثبت رول ادا کیا اور آج خوشی ہے کہ فیروزوالہ شاہدرہ میں ایسے صحافی منتخب ہوئیں جنہوں نے ہمشیہ مثبت صحافت کے فروغ کے لیے کام کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیدران علاقہ کی بہتری اور ترقی و خوشحالی کے لیے پہلے سے زیادہ محنت و لگن سے کام کریں گئے

Shares: