سمندر میں ڈوبتے شہری کوبچاتے بچاتے فیصل ایدھی کی کشتی الٹ گئی

0
37

کراچی:سمندر میں ڈوبتے شہری کوبچاتے بچاتے فیصل ایدھی کی کشتی الٹ گئی ، اطلاعات کے مطابق آج کراچی کے گہری سمندر میں ڈوبنے والے شہری کی تلاش کے دوران فیصل ایدھی کی کشتی الٹ گئی،

ذرائع کا کہنا ہےکہ اس وقت وہاں ماہی گیر بھی موجود تھے تو انہوں نے فورا فیصل ایدھی اور5 رضاکاروں کو بچا لیا،فیصل ایدھی کو ابراہیم حیدری جیٹی منتقل کیا جارہا ہے ۔یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ ان کی طبیعت قدرے بہترہے

نجی ٹی وی کے مطابق ایدھی فاﺅنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی اپنی ٹیم کے ہمراہ سمندری میں ڈوبنے والی نوجوان کامران کی تلاش میں جا رہے تھے کہ فیصل ایدھی کی کشتی خراب ہونے کے باعث الٹ گئی ،کشتی میں پی ٹی آئی کے راجہ اظہر سمیت 6 افرا د سوار تھے جن کو مقامی ماہی گیروں نے بچالیا۔

Leave a reply