فیصلے کا اختیار بلاول نہیں بلکہ کس کے پاس ہے؟ شاہ محمود قریشی بول پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں فیصلے کا اختیار آصف علی زرداری کے پاس ہے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں فیصلے کا اختیار بلاول بھٹو کے پاس نہیں،واضح ہو چکا ہےکہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے بیانیے سے پیچھے ہٹ چکی ہے پیپلز پارٹی نے سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا اور ضمنی انتخابات میں بھی حصہ لےگی،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اب استعفوں کی رٹ چھوڑ دیں،قوم کے ساتھ مذاق نہ کریں، 31جنوری تک وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیاجارہا ہے،آج کہہ رہا ہوں کہ وزیر اعظم عمران خان ان کے کہنے پر کبھی استعفیٰ نہیں دیں گے ،عمران خان منتخب وزیراعظم ہیں انہیں عوام کا مینڈیٹ اور اعتماد حاصل ہے،

شوپیاں انکاؤنٹر، اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے کارروائی کی، بھارتی فوج مان گئی

شوپیاں انکاؤنٹر،شہید نوجوانوں کے والدین کا بھارتی فوجی اہلکاروں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

کرونا لاک ڈاؤن کے دوران یو اے ای میں پاکستانی سفارتخانے کی خدمات پر وزیر خارجہ کو بریفنگ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اصل حقیقت یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کبھی سندھ حکومت کی قربانی نہیں دے گی ،استعفے سے متعلق یہ لوگ سنجیدہ ہوتے تو ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار نہ کرتے پی ڈی ایم میں مختلف الخیال لوگ این آر او اور مقدمات سے خلاصی کیلئے ایک جگہ جمع ہیں

سعودی عرب کا بڑا وفد کب آ رہا ہے پاکستان؟ وزیر خارجہ کا بڑا اعلان

Shares: