پاکستانی فلموں کے ایکٹر فیصل رحمان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میںان سے ایک سوال ہوا ، کہ آپ کو شادی کے لئے کیسی لڑکی چاہیے، اس پر انہوں نے کہا کہ اُس لڑکی میں تین خوبیاں ہونی چاہیں ، پہلی بہت خوبصورت ہو ، دوسری بہت خوبصورت ہو ، تیسری بہت خوبصورت ہو، اس کے علاوہ انہوں نے کہاکہ لڑکی سانولی ہونی چاہیے ، گوری رنگت کی نہیں ہونی چاہیے. فیصل رحمان نے کہا کہ میںگوری رنگت کا دیوانہ نہیں ہوں ، سانولی رنگت میں بہت کشش ہوتی ہے اس لئے میںکسی ایسی لڑکی جو نہ صرف سانولی ہو بلکہ اس کے نین نقش انتہائی خوبصورت ہوں کے ساتھ شادی کرنا چاہوں گا.
فیصل رحمان نے کہا کہ ”میںنے کبھی یہ سوچا نہیں تھا کہ میری شادی لیٹ ہو گی یا میںشادی نہیں کروںگا” ، بس جو بھی ہے قدرتی ہے ، لیٹ ہو گئی ہے شادی لیکن اگر اب بھی کوئی اچھی لڑکی ملتی ہے تو میں اس سے ضرور شادی کروں گا. یاد رہے کہ فیصل رحمان 80 کی دہائی میں پاکستان فلم انڈسٹری کا حصہ بنے، انہوں نے اُس وقت کی نامور ہیروئنز کے ساتھ کام کیا ، ان کی فلموں میںکمال بزنس کیا بہت جلد انکا شمار صف اول کے اداکاروں میں ہونے لگا.