شان شاہد جنہوں نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ پر بھی تنقید کی تھی انہوں نے منی بیک گارنٹی کو بھی لے لیا ہے آڑھے ہاتھوں اور اسکو کہہ دیا ہے یوفون کا کمرشل . ان کی اس بات کے بعد ان پر خاصی تنقید کی جا رہی ہے. منی بیک گارنٹی کے ڈائریکٹر فیصل قریشی نے جواب دیا ہے شان شاہد کو اور کہا ہے کہ بھائی میں نے ایک فلم بنائی لوگوں کو پسند آئی اگر آپکو پسند نہیں آئی تو کوئی بات نہیں یہ آپ کی رائے ہے. فیصل قریشی نے مزید فلمیں بنانے کا بھی عزم کیا اور کہا کہ میں ایک اور فلم بنا رہا ہوں اور ہر بار مختلف تجربہ کروں گا. انہوں نے کہا کہ مجھے منی بیک گارنٹی
کا بہت اچھا ریسپانس ملا ہے اور لوگوں نے اسکو بہت سراہا ہے ، ان کی تعریف نے میرا حوصلہ بلند کیا گیا ہے. مجھ میں مزید اچھا کام کرنے کی خواہش جاگی ہے. فیصل قریشی نے کہا کہ ہر کسی کے کام پر ہر کسی کو تنقید کرنے کا حق ہے لہذا میں کسی کی تنقید سے نہ گھبراتا ہوں نہ ہی پریشر میں آتا ہوں ٹھیک ہے ہر کسی کی مرضی ہے وہ جو مرضی کہے. اور میں ہر کسی کی رائے کا احترام کرتا ہوں. میں شان کی تنقید کا بھی احترام کرتا ہوں.