فیصل قریشی کا سوشانت کی خودکشی پر معنی خیز پیغام

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے سوشل میڈیا پر بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی موت کے بعد ایک معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔

باغی ٹی وی : رواں ماہ اتوار کو باندرا میں اپنے فلیٹ میں گلے میں پھانسی کا پھندہ ڈال کر خودکشی کرنے والے 34 سالہ نوجوان بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی موت کے بعد سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چل رہا ہے جس میں صارفین اُن کے بارے میں جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آخر سوشانت سنگھ کی موت کی وجہ کیا تھی اور ساتھ ہی وہ بالی وڈ کو سوشانت سنگھ کی موت کا مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں جبکہ چند شوبز ستاروں پر براہ راست بھی الزام تراشی کر چکے ہیں –

سوشانت سنگھ کی خودکشی نے جہاں بھارتی فنکاروں کو غمزدہ کیا ہے وہیں پاکستانی فنکار بھی ورطہ حیرت میں ہیں اور سوشل میڈیا پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مختلف پیغام شئیر کر رہے ہیں-


پاکستان کے نامور اداکار و میزبان فیصل قریشی نے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے لکھا کہ کسی انسان کے مرنے کے بعد ہم اس کے بارے میں جتنا جانتے ہیں کاش ہم اُس کی زندگی میں اُس انسان کو آدھا ہی جان پائیں-

اداکار نے لکھا کہ اس طرح ھمارے کندھے مسکراھٹ میں چھپے آنسو ھی ڈھوئیں گیں۔جنازے نہیں-


اداکار و میزبان کی اس ٹویٹ پر اداکار اعجاز اسلم نے بھی اتفاق کیا-

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکار عمران عباس نے بھی اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ ڈپریش حقیت ہے مذاق نہیں براہ کرم اسے سنجیدہ لیں اور اپنوں کو اکیلا مت چھوڑیں اس سے قطع نظر کہ وہ زندگی میں کتنے خوش اور مطمئن نظر آتے ہیں-

یاد رہے کہ اس سے قبل معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا تھا کہ جب کوئی ہمارے درمیان موجود ہوتا ہے تو ہمیں اس کی قدر نہیں ہوتی لیکن لوگوں کے دنیا سے چلے جانے کے بعد ہمیں اُن کی قدر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ دوسروں کے ساتھ نرمی اختیار کریں اور ان کا خیال رکھیں جن کے دل میں رحم ہوتا ہے ان کے دل میں خدا ہوتا ہے-

واضح رہے کہ سوشانت سنگھ کی خودکشی کے واقعے کی تحقیقات کے دوران پولیس کو ان کے گھر سے کچھ دستاویزات موصول ہوئے تھے جن کے مطابق سوشانت سنگھ ڈپریشن کا علاج کروا رہے تھے اور اُن کے قریبی دوستوں کا بھی کہنا تھا کہ اداکار ذہنی تناؤ کا شکار تھے لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اُن کے ڈپریشن کی وجہ کیا تھی-

ڈپریشن حقیقت ہے مذاق نہیں براہ کرم اسے سنجیدہ لیں عمران عباس

جن کے دل میں رحم ہوتا ہے ان کے دل میں خدا ہوتا ہے حرامانی

Comments are closed.