فیصل قریشی نے تین دن کے لئے پھلوں کا بائیکاٹ کر دیا

0
41

اداکار فیصل قریشی نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو لگائی ہے اس وڈیو میں‌ انہوں نے ایک خاص پیغام دیا ہے اور وہ پیغام ہے پھلوں کے بائیکاٹ کا. فیصل قریشی نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے مجھے اتنا دیا ہے کہ ہزار روپے کلو بھی پھل ہو جائیگا تو ہم خرید لیں گے میرے گھر والے بھی خرید لیں گے ، بلکہ میرے چند دوست ایسے بھی ہیں کہ پھل دو ہزار روپے کلو بھی ہو جائے تو بھی وہ خرید سکتے ہیں. لیکن ہمارے جیسا طبقہ پاکستان میں بہت تھوڑا ہے. پاکستان میں نوے فیصد لوگ ایسے ہیں جو صرف رمضان میں ہی پھل کھا سکتے ہیں، لیکن پھل فروشوں نے

بلیک میلنگ شروع کر رکھی ہے جو پھل سو روپے کلو کا ہے اسے پانچ سو روپے میں‌فروخت کیا جا رہا ہے. اس بلیک میلنگ کو ختم کرنے کے لئے بہت ضروری ہے کہ ہم سب مل کر پھلوں کا بائیکاٹ کریں اور میں پھلوں کے بائیکاٹ مہم کا حصہ بن رہا ہوں آپ بھی ضرور بنیں تاکہ پھل مہنگا فروخت کرنے کی بدمعاشی کو ختم کیا جا سکے. فیصل قریشی نے کہا کہ میں آپ سب سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ آپ بھی پھلوں‌کا بائیکاٹ کریں تب تک بائیکاٹ کریں جب تک کہ ان کو عقل نہیں‌ آجاتی.

Leave a reply