بھارتی شاعر و ادیب جاوید اختر نے پاکستانیوں کے جذبات جب سے مجروح کئے ہیں تب سے ہر پاکستانی کا دل دکھا ہوا ہے. حال ہی میں فیصل قریشی نے ایک وڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم ایک ایسے ملک میں‌رہتےہیں جہاں تمام کمیونٹیز کا خیال رکھا جاتا ہے ، ہم ہر مسئلے پر کھل کر بات کر سکتے ہیں ، لیکن آپ جس ملک میں رہتے ہیں وہاں تو آپ مقبوضہ کشمیر اور گجرات میں جو کچھ ہواہے اس کے بارے میں بات تک نہیں کر سکتے . میں انتظار کررہا ہوں کہ کب آپ اپنے ملک میں‌مقبوضہ کشمیر اور گجرات میں ہونے والے مظالم کے بارے میں بات کریں گے. فیصل قریشی نے کہا کہ آپ اپنے ایم ایس دھونی سے پوچھیں کے جب وہ اپنی ٹیم لیکر پاکستان

آئے تھے ان کو کتنی محبت ملی تھی. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ اجمل قصاب جو کہ کسی صورت پاکستانی نہیں تھآ اسکو پاکستان کے ساتھ جوڑ دیا اور بلاوجہ ہمارے ملک کو بدنام کرنے کی کوشش کی ، آپ کا ابھی نندن اور کلبھوشن سویڈن سے نہیں آئے تھے بلکہ ہندوستان سےہی آئے تھے. ہمارا تو کبوتر ہندوستان چلا جائے تو کہا جاتا ہے کہ جاسوس آگیا ہے.آپ کے ٹی وی چینلز سارا دن پاکستان کے خلاف پراپگینڈا کرتے رہتے ہیں جبکہ ہمارے ٹی وی چینلز ایسا نہیں کرتے لیکن میں منتظر ہوں کہ آپ بھارت میں گجرات اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر بات کرکے دلیری دکھائیں.

Shares: