پاکستانی معروف اداکار فیصل قریشی نے شان شاہد کی فلم ضرار ٹریلر کو سُپر سے بھی اوپر قرار دیا
باغی ٹی وی :پاکستانی معروف اداکار فیصل قریشی نے شان شاہد کی فلم ضرار ٹریلر کو سُپر سے بھی اوپر قرار دیا چند روز قبل شان شاہد نے اپنے ٹوئٹ میں ضرار کا 3 منٹ 34 سیکنڈ دورانیے پر مشتمل ٹریلر شئیر کیا فلم میں شان شاہد ضرار نامی کردار ادا کررہے ہیں جو انٹر سروسز انٹیلی جنس کا کردار ادا کر رہے ہیں ٹریلر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ کورونا کے باعث گھروں میں رہیں اور اس ٹریلر سے محظوظ ہوں
اداکار فیصل قریشی نے ٹریلر کو سُپر سے بھی اوپر قرار دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا حقیقی خطرات پر مبنی فلم ضرار میں شان بھرپور ایکشن میں دکھائی دیں گے فلم کی کہانی خود شان شاہد نے تحریر کی جبکہ سینئراداکار نیئر اعجاز منفی کردار اور ندیم بیگ اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے
فلم میں ایک ایسی دنیا کی کہانی پیش ی گئی ہےجہاں جنگ کبھی ختم نہیں ہوتی وہاں شان شاہد کا کا کردار ضرار امن کی تلاش میں نظر آیا
فلم میں اداکار شان شاہد نے مرکزی کردارادا کر رہے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ ماڈل و اداکارہ کرن ملک مرکزی کردار میں نظر ئیں گی
فلم کی ریلیز کی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا لیکن امید کی جا رہی ہے کہ فلم عید الفطر کے موقع پر ریلز کی جائے گی








