مزید دیکھیں

مقبول

نبی پوری دنیا کے لئے نمونہ بن کر آئے فیصل قریشی

اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ اس مہینے میں سرورِ دو عالم حضور اقدس جناب محمد رسول اللہ دنیا میں تشریف لائے اور یہ مقام کسی اور مہینے کو حاصل نہیں۔ماہ ربیع الاول کی بارہ تاریخ کو یعنی ولادت پاک کے دن خوشی و مسرت کا اظہار کرنا، مساکین کو کھانا کھلانا اور میلا د شریف کا جلوس نکالنا اور جلسے منعقد کرنا اور کثرت سے درود شریف پڑھنا بڑا ثواب ہے۔جو یہ عمل کرے گا اللہ تعالیٰ تمام سال اس کو امن و امان مرحمت فرمائے گا ۔ نبی پوری دنیا کے لئے نمونہ بن کر آئے، وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی آئندہ آئے گا۔

اس دن کو شایان شان طریقے سے خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پوری انسانی برادری اور انسانیت کو دنیا و آخرت کی بھلائی کے حسین طور طریقوں کو نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی سنتوں کے آئینے میں اخذ کرنے پر گزرانا چاہئے۔فیصل قریشی نے کہا کہ” آج ہم جتنی بھی مشکلات میں ہیں اسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم اسلام اور نبی کریم کے بتائے ہوئے اصولوں پر نہیں چلتے۔ ”ہمارا رب ہماری حفاظت فرمائے امین ۔

پاکستانی کھلاڑی تو آگئے مگر پاکستانی فنکار بھی بھارت آئیں گے؟راہل ڈھولکیا

فلم انڈسٹری اور مداحوں کا شکرگزار ہوں شاہد حمید

ماورا حسین 31 برس کی ہو گئیں