اداکار فیصل قریشی نےاپنے ایک حالیہ ٹی وی شو میں کہا ہے کہ ہماری انڈسٹری کی اداکارائیں اپنے ہی ساتھیوں کو دھوکہ دیتی ہیں جوکہ بہت ہی غلط بات ہے. انہوں نے اس بات کو جسٹیفائی کرنے کےلئے ایک واقعہ سنایا اور کہا کہ ایک بار ہماری ایک دوست جو کہ ہیروئین تھیں انہوں نے بتایا کہ اس کی انڈسٹری میں بہت ساری دوستیں ہیں اور ایک تو اسکے بہت ہی قریب تھی. اس نے اسے ہر اس آٍفر کو لینے سے منع کیا جو اچھی تھی ، وہ اپنی سہیلی سے کہتی کہ فلاں ڈرامہ بھی نہ کرنا فلاں بھی نہ کرنا. ایک بار ایسا ہوا کہ اس نے اپنی دوست سے کہا کہ جو تمہیں ڈرامہ آفر ہوا
ہے اسے بالکل نہ کرنا اس کی سہیلی نے منع کر دیا ہوا یوں کہ جب وہ ڈرامہ آن ائیر گیا تو وہی سہیلی جس نے اپنی سہیلی کوڈرامہ کرنے سے منع کیا تھا وہ اس میں ایکٹنگ کرتی ہوئی نظر آئی. یوں فیصل قریشی نے بتایا کہ کس طرحسے انڈسٹری کی لڑکیاں دوستی کے نام پر دوسروں کو دھوکہ دیکر اپنا الو سیدھا کرتی ہیں. انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ بھی بہت بار ایسا ہوا کہ میرے زریعے اپنے کام سیدھے کئے گئے لیکن میں نے اس لئے شورنہیں مچایا کہ چلو میرے نام سے کسی کو فائدہ ہو رہا ہے تو کوئی بات نہیں.