پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارہ فیصل رحمان نے حال ہی میں کہا ہے کہ ہمارے ہاں نوجوان نسل کے نمائندہ ڈائریکٹرز بہت اچھا کاکام کررہے ہیں لیکن اگر بالی وڈ کی نقل کرنا بند کر دی جائے تو مزید بہتر کام سامنے آسکتا ہے. فیصل رحمان نے کہا کہ میں نے آج کل ہونے والا کام دیکھا ہے خوش ہوںکہ اچھا کام ہو رہا ہے. فیصل رحمان نے مزید کہا کہ مجھے بہت زیادہ افسوس ہے کہ میں نے پنجابی فلموں میںکام نہیںکیا، لیکن اب اگر مجھے ایسا موقع میسر
آیا تو میںضرور کروں گا. فیصل رحمان نے کہا کہ ہمارے ہاں ماضی میں بہت اچھی پنجابی
فلمیںبنی ہیں. فیصل رحمان نے مزید کہا کہ ہماری مادری زبان فارسی ہے اس زبان میں بھی فلمیں بننی چاہیے. فیصل رحمان نے اسی کی دہائی میں سپر ہٹ فلمیں دی ان کے کریڈٹ پر جتنا بھی کام ہے بہت ہی زبردست ہے. فیصل رحمان کبھی کبھار ڈراموں میںنظر تو آجاتے ہیں لیکن ابھی تک کسی فلم کا حصہ نہیں بنے. فیصل رحمان کے مداح ان کو دیکھنا چاہتے ہیں لیکن فیصل کم مگر معیاری کام کو ترجیح دیتے ہیں اس لئے ان کو جب کوئی بہتر سکرپٹ سمجھ میں آتا ہے وہ تب ہی کرتے ہیں. فیصل رحمان اداکارہ حنا الطاف کے ساتھ ڈرامہ سیریل گمراہ میں نظر آچکے ہیں ان کو اس ڈرامے میںکافی سراہا گیا تھا.