فیصل واڈا نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کی سختی سے تردید

0
146

فیصل واڈا نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کی سختی سے تردید

باغی ٹی وی :وفاقی وزیر فیصل واڈا برائے آبی وسائل نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اس بات کی سختی سے تردیدکی ہے کہ ان سے کسی قسم کا استعفیٰ مانگا جا رہا ہے . انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایسی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں اور ان میں‌کوئی صداقت نہیں ہے. باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ اگرچہ ان کا قلمدان وزیراعظم کا استحاق ہے اور وہ جیسے چاہیں اس حق کو استعمال کر سکتے ہیں. اگر وزیر اعظم نے ان سے استعفی طلب کیا تو وہ بنا رنج و ملال خوشی کےساتھ استعفی دے دیں گے .اپنے لیڈر کے حکم پر لبیک کہیں‌گے. جب کہ سوشل میڈیا پر جاری بعض افراد کی جانب سے کاشف عباسی کے پروگرام پر لگی پابندی کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اسے ایک غیر منصفانہ اقدام سے تعبیر کیا جارہا ہے.

خیال رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں ’بوٹ‘ ٹیبل پر رکھ کر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں فیصل واوڈا نے ’بوٹ‘ ٹیبل پر رکھا اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے لیٹ کر بوٹ کو عزت دی ہے، بوٹ کو چوم کر عزت دی ہے، کوئی شرم اور حیا ہے؟ قوم نے ان کی اصلیت دیکھ لی۔اس کےبعد ان پر شدیدتنقید کی جارہی تھی اور استعفے کی باتیں زیر گردش تھیں.جس کو اب وفاقی وزیر نے مسترد کردیا ہے.

Leave a reply