فیصل واوڈا کانوازشریف کے سیاسی فرزند ،مریم نواز کے جانثارسپاہی طلال چوہدری کیلئے اسپیشل گانا

کراچی :فیصل واوڈا کانوازشریف کے سیاسی فرزند ،مریم نواز کے جانثارسپاہی طلال چوہدری کیلئے اسپیشل گانا،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے مفرور رہنما سابق وزیراعظم نوازشریف کے سیاسی فرزند ،مریم نواز کے جانثارسپاہی ا طلال چوہدری پر حملے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے طلال چوہدری کے لیے ایک گانا پیش کیا ہے۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ایک ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں ایک زخمی شخص کی حالت دکھائی گئی تھی جس پر ایک گانا بھی لگا ہوا تھا۔فیصل واوڈا نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’نیک خواشہات اور جلد صحت یابی کے ساتھ یہ طلال چوہدری کے لیے۔

 

خیال رہے کہ 24 ستمبر کی رات نوازشریف کے سیاسی فرزند ، مریم نواز کے جاںثارسپاہی طلال چوہدری فیصل آباد میں اس وقت زخمی ہوگئے تھے جب انہوں‌نے رات تین بجے ن لیگ کی خاتون کے گھرمیں گھسنے کی کوشش کی ، اس کوشش کے دوران خاتون ایم این اے ، طلال کے بھائیوں نے طلال چوہدری کی گھٹیا حرکت کودیکھتے ہوئے اسے رنگے ہاتھوں پکڑکربڑی سزاد دی جس کے دوران طلال کے بائیں کندھے پر چوٹ آئی ہے اور وہ لاہور کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

Comments are closed.