فیصل آباد جی سی یونیورسٹی، ہراسانی کی شکایت پر خاتون ٹیچر کو ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا

فیصل آباد کی جی سی یونیورسٹی کی جانب سے ہراسانی کی شکایت درج کروانے پر خاتون ٹیچر کو ہی ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہراسانی کی شکایت شعبہ ابلاغ عامہ کی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سلمیٰ عمبر کی جانب سے کی گئی تھی جبکہ انہیں‌ اب عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے. ڈاکٹر سلمیٰ عمبر نے یونیورسٹی انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف عدالت میں رٹ دائرکر دی ہے. جی سی یونیورسٹی کی خاتون ٹیچر کی طرف سے ایک طالب علم کے خلاف انہیں‌ ہراساں‌ کرنے کی شکایت کی تھی جس پر تحقیقات کی گئیں اورڈسپلن کمیٹی نے جرم ثابت ہونے پر ہراسانی میں ملوث طالبعلم کو معطل کر کے یونیورسٹی میں داخلہ بند کردیا تھا۔

ڈاکٹر سلمیٰ نے رٹ پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ڈسپلنری کمیٹی نے میرے حق میں فیصلہ دیا مگر وائس چانسلر نے مجھے ہی عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ شعبہ ابلاغ عامہ ڈیپارٹمنٹ میں ایم فل کے طالبعلم وسیم نواز نے 15 مئی کو ڈاکٹر سلمیٰ عمبر کے دفتر اور برآمدے میں انہیں گالیاں دیں تھیں، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں طالبعلم کو جھگڑا کرتے اور ہنگامہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے برطرف کئے جانے پر ڈاکٹر سلمیٰ‌ عمبر نے سخت احتجاج کیا ہے اور عدالت میں‌ رٹ‌ دائر کی ہے.

Comments are closed.