فیصل آباد ،گھریلو ملازمہ پر تشدد ،وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لے لیا

وزیر اعلی عثمان بزدار کا فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس،ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

فیصل آباد میں میاں بیوی نے کمسن بچی پر بہیمانہ تشدد کیا، سربازار بچی کو تھپڑوں اور ٹھڈوں سے ظالم شخص مارتا رہا۔ پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چائلڈ پروٹیکیشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی آفیسرز ثمینہ نادر اور سعدیہ رشید کی جانب سے تھانہ مدینہ ٹاون میں اندراج مقدمہ کی دی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ایڈن ویلی 573ڈی کے ملزم رانا منیر اور اس کی اہلیہ مسز منیر نے سربازار دس سالہ گھریلو ملازمہ بچی کو بازار میں بہیمانہ تشدد کانشانہ بنایا گیا اور میاں بیوی نے تھپڑوں اور ٹھڈے مارمار کر بچی کو تشدد کانشانہ بنایا

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی اوفیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے اورتشدد کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیا ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ معصوم بچی پر تشدد کرنے والے ظالموں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے- معصوم بچی کو انصاف فراہم کریں گے -بچی سے ایسا سلوک کسی صورت قابل قبول نہیں – پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تشدد کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے، معصوم بچی پر تشدد کرنے والے ظالموں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے، معصوم بچی کو انصاف فراہم کریں گے۔

Comments are closed.