فیصل آباد(شان رسول نماٸندہ باغی ٹی وی)(28مارچ2021ء)پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کورونا کے مریضوں میں اضافہ پر شہر کے 19 علاقوں میں 9۔اپریل تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔اس سلسلے میں جاری ہونیوالے نوٹیفیکیشن کے مطابق کوہ نور ٹاؤن،خیابان کالونی،حسن ولاز،ایڈن ویلی،ایڈن گارڈن، ایگزیکٹو بلاک، سعید کالونی 1،2، پیپلز کالونی نمبر 1، آفیسر کالونی، عبداللہ گارڈن،ماڈل سٹی،مدینہ ٹاؤن،ٹیک ٹاؤن،امین ٹاؤن،ضیا ٹاؤن، رضا ٹاؤن،رضا گارڈن،فیصل ٹاؤن اور فیصل گارڈن میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔
مزید تفصیلات:ڈپٹی کمشنر محمد علی نے بتایا کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورنٹ، نجی و سرکاری دفاتر بند جبکہ علاقہ مکینوں کی آمدورفت محدود، انتہائی ضرورت پر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ 19 علاقوں میں اجتماعات پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ دودھ گوشت، مچھلی کی دکانیں بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی گروسری،جنرل اسٹورز،آٹا چکیاں، پھل،سبزی کی دکانیں،تندور،پٹرول پمپس صبح 9 سے رات 7بجے کھل سکیں گے۔