تفصیلات:
(شان رسول نماٸندہ باغی ٹی وی )
ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمود نے بڑھتی ہوئی وارداتوں (کارچوری،راہزنی،ڈکیتی،موٹرسائیکل چھیننا،موٹرسائیکل چوری)میں اضافہ کے باعث ضلع پولیس فیصل آباد کو ملزمان کی سرکوبی اور سراغ براری کیلئے خصوصی ٹارگٹ دیئے۔
جن کو حاصل کرنے کیلئے سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد غلام مبشر میکن،ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن ریٹائرڈ محمد اجمل کی سرپرستی میں ایس پی لائیلپور ٹاؤن دانیال جاوید،ایس پی مدینہ ٹاؤن نعیم عزیز سندھو،ایس پی اقبال ٹاؤن نبیل احمد اور ڈی ایس پی سی آئی اے مدثر حنیف بھٹی کی زیر نگرانی مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر خصوصی ہدایات دی گئیں۔
ان ہدایات کی روشنی میں تشکیل کردہ ٹیموں نے شب و روز محنت کرکے ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ماہ فروری و ماہ مارچ سال2022ء میں بین الصوبائی کارچوری،موٹرسائیکل چوری،موٹرسائیکل چھیننا اور راہزنی و ڈکیتی کے 44گینگز ٹریس کرکے 392ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 30عدد سرقہ شدہ کاریں (پاکستان کے مختلف علاقوں جن میں لنڈی کوتل،پشاور،ڈیرہ اسماعیل خان،ژوب،قلعہ سیف اللہ،شکارپور،سکھر،کراچی،ملتان،کبیر والااور لاہور سے برآمدگی)170موٹرسائیکلیں،4عدد رکشہ،1عدد ٹرالہ،1عدد ٹریکٹر ٹرالی،21موبائلز فون،طلائی زیورات اور نقدی کل مالیت8,98,55300روپے کی برآمدگی عمل میں لائی۔
دوران تقریب ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام گرفتار شدہ ملزمان کا CROریکارڈ چیک کیا گیا ہے تمام ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ،عادی مجرمان ثابت ہوئے ہیں جن سے مزیدانٹیروگیشن جاری ہے اور مزید مال مسروقہ کی برآمدگی متوقع ہے۔ضلع فیصل آباد پولیس کی اس کاروائی سے فیصل آباد ضلع میں کرائم میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
مزید اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمود نے سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد غلام مبشر میکن اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔