فیصل آباد پولیس نے گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

0
54

فیصل آباد پولیس نے گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے ملزم رانا منیر احمد کو گرفتار کرلیا،فیصل آباد میں میاں بیوی نے کمسن بچی پر بہیمانہ تشدد کیا، سربازار بچی کو تھپڑوں اور ٹھڈوں سے ظالم شخص مارتا رہا۔ پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چائلڈ پروٹیکیشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی آفیسرز ثمینہ نادر اور سعدیہ رشید کی جانب سے تھانہ مدینہ ٹاون میں اندراج مقدمہ کی دی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ایڈن ویلی 573ڈی کے ملزم رانا منیر اور اس کی اہلیہ مسز منیر نے سربازار دس سالہ گھریلو ملازمہ بچی کو بازار میں بہیمانہ تشدد کانشانہ بنایا گیا اور میاں بیوی نے تھپڑوں اور ٹھڈے مارمار کر بچی کو تشدد کانشانہ بنایا،معصوم بچی کو انصاف فراہم کریں گے -بچی سے ایسا سلوک کسی صورت قابل قبول نہیں – پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا

Leave a reply