پرویز الہیٰ نے آج ڈرامہ کیا،فیصلے ہم کریںگے،طارق بشیر،سالک حسین

0
105
salik hussain

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ق لیگی رہنماؤں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج لاہور میں کوئی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا ہے اجلاس میں چوہدری وجاہت کو پنجاب کا صدر اور کامل علی آغا کو جنرل سیکرٹری بنایا ہے ایک تماشہ شاید کل بھی کریں گے

ق لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ الیکشن کمیشن میں ہے اور پارٹی کے آئین کے خلاف ہے ہم نے بھی اسلام آباد میں ایک جنرل کونسل کا اجلاس رکھا ہوا تھا یہ اجلاس چوہدری شجاعت کی طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے مؤخر کیا ہے جنرل کونسل کے اجلاس میں ہم اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے، امید ہےالیکشن کمیشن بھی جلد فیصلہ کرے گا اس ڈرامے کے پیچھے ان کا فائدہ کیا ہے ہم یہ سب کو بتائیں گے پہلے یہ لوگ پی ٹی آئی میں ضم ہو رہے تھے اب چوہدری پرویز الٰہی نہ ایم پی اے ہے نہ ایم این اے ہے جس پارٹی میں جانا ہے جائیں، قومی اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی جو ایم پی ایز پرویز الہٰی کے ساتھ تھے وہ ہم سے رابطے میں ہیں پہلے ہمیں ان کی ضرورت تھی مگر اب فیصلہ ہم کریں گے، صوبائی اسمبلیاں تحلیل کی ہیں تو اب آئیں الیکشن لڑیں، ہم نے اپنے حلقوں میں الیکشن کی تیاری شروع کر دی ہے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ چودھری شجاعت کرینگے،

سالک حسین نے کہا چوہدری شجاعت کو ہٹانے کی خبر صرف ٹی وی کی حد تک،انکے فیصلے کی کوئی اہمیت نہیں۔ پرویز الٰہی کی ق لیگ کوپی ٹی آئی میں ضم کرنیکی خواہش کسی اور کی ضد لگتی ہے پنجاب میں نام نہاد اجلاس بلایا گیا تھا، میڈیا پر یہ خبر چلی کی چودھری شجاعت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،جنرل کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے ایک طریقہ کار ہوتا ہے،جنرل کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے دو روز پہلے نوٹس دینا پڑتا ہے ان کے ایم پی ایز بھی پورے اس میں شریک نہیں تھے،یہ وہی کیا ہے انہوں نے جیسے 28 جولائی کو کیا تھا،پتہ نہیں ان کے اس کے پیچھے مقاصد کیا ہیں؟

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد ق لیگ دو حصوں میں تقسیم ہو گئی تھی، چودھری شجاعت حسین پی ڈی ایم کے ساتھ چلے گئے تھے، جبکہ پرویز الہیٰ عمران خان کے ساتھ، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب بنے تو سالک حسین وفاقی وزیر بن گئے، اب پنجاب اسمبلی ٹوٹ چکی، پرویز الہیٰ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی کا ساتھ دینے پر چودھری شجاعت نے پرویز الہیٰ کو شوکاز نوٹس جاری کر رکھا ہے، اب ق لیگ کا آج اجلاس ہوا جس میں پرویز الہیٰ کو پنجاب کا صدر اور چودھری وجاہت کو ق لیگ کا صدر بنایا گیا،

عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

 پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کی آڈیو لیک

میں کہہ کہہ کر تھک گیا تھا کہ مجھے ابھی کام کرنے دیں۔ پرویز الہیٰ برس پڑے

Leave a reply