فیصلہ کن معرکہ میں شاہینوں کاپروٹیز کو اچھا ہدف

0
37

فیصلہ کن معرکہ میں شاہینوں کاپروٹیز کو اچھا ہدف

باغی ٹی وی : جنوبی آفریقہ کی ٹیم پاکستان کے 321 کے ہدف کے تعاقب میں اپنی بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہے . سات اورز میں 37 رنز بنائے ہیں اور ان کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے . پاکستان اور جنوبی افریقا کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں قومی ٹیم نے پروٹیز کو 321 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ فخر زمان نے شاندار سنچری بنائی، جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے فیصلہ کن ون ڈے میچ کا ٹاس میزبان ٹیم نے جیتا اور شاہینوں کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

اوپنرز امام الحق اور فخر زمان کریز پر آئے اور پہلی شراکت داری میں ایک چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 112 رنز بنائے تاہم 22 ویں اوور کی پہلی گیند پر امام الحق مہاراج کی بال پر کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 57 رنز بنائے۔

فخر زمان نے جنوبی افریقا کے خلاف 99 گیندوں پر ون ڈے کیرئیر کی چھٹی سنچری مکمل کی اور اگلے ہی لمحے 101 رنز پر مہاراج ہی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں 9 چوکے اور 3 چھکے شامل ہیں۔

محمدرضوان جلد بازی میں 7 گیندوں پر 2 رنز بنا کر سٹیمپ آؤٹ ہو گئے۔ ایک مرتبہ پھر مہاراج نے وکٹ حاصل کی۔ 15 ماہ بعد ون ڈے ٹیم میں واپس آنے والے سرفراز احمد کی اننگز 13 گیندوں پر 13 رنز پر محدود رہی، سمٹس نے اپنی ہی گیند پرکیچ پکڑا .

بعد ازان کپتان بابر اعظم کا ساتھ دینے کے لیے آنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین ایک کے بعد ایک آؤٹ ہوتے گئے، تاہم بابر نے اپنا عمدہ کھیل جاری رکھا اور ٹیم کو 300 رنز کے قریب پہنچایا۔

ایک موقع پر پاکستان کے لیے 300 رنز کا ہندسہ عبور کرنا بھی مشکل دکھائی دے رہا تھا، ایسے میں حسن علی نے 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے صرف 11 گیندوں پر 32 رنز بنا کر ٹیم کو 320 رنز تک پہنچایا۔

بابر اعظم اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 94 رنز پر اننگز کی آخری گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

Leave a reply