فیصل واوڈا کی نااہلی کی درخواست پر آج ہو گی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت
فیصل واوڈا کی نااہلی کی درخواست پر آج ہو گی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کی درخواست پر آج لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوگی،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مامون الرشید شیخ قومی امن ترقی پارٹی کی درخواست پرسماعت کریں گے جس میں وفاقی حکومت اور فیصل واڈا کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے عدالت میں دائر درخواست میں کہا کہ فیصل واوڈا نے لائیو شو میں مسلم لیگ ن پر بوٹ پالش کرنے اور چاٹنے کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ میمو گیٹ میں حسین حقانی اور ڈان لیکس کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جاتی تو ’فیصل واوڈا گیٹ“ واقعہ پیش نہیں آتا۔ فیصل واڈا نے پاکستان کے اعلیٰ جمہوری و دفاعی اداروں کو بدنام کرنے کی سازش کی ہے.
درخواست میں موقف اختیار کیا کہ فیصل واوڈا آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت پارلیمنٹ و کابینہ کا حصہ نہیں رہ سکتے۔ عدالت الیکشن کمیشن کو فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کا حکم دے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عدالت فیصل واڈا کے سکینڈل کی انکوائری کے لیے عدالتی کمیشن بنانے کا حکم دے۔
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف کا نوٹس لیتے ہوئے ان پر ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔
نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا
نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں
نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات
اس حوالہ سے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں ان کے رویے پر وضاحت طلب کرتے ہوئے ان کی کسی بھی ٹاک شو پر آئندہ دو ہفتوں کیلئے شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔
واضح رہے کہ منگل کی رات 8 بجے براہ راست نشر ہونے والے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا اپنے ساتھ ایک بوٹ لے کر آئے تھے جو انہوں نے پروگرام کے دوران میز پر رکھ دیا تھا. فیصل واوڈ کا کہنا تھا کہ ’اپوزیشن اور بالخصوص مسلم لیگ ن نے لیٹ کر اس بُوٹ کو عزت دی ہے اور اس بُوٹ کو انہوں نے زبان سے چمکایا ہے. اس پروگرام میں شریک دیگر دو مہمان پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر جاوید عباسی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ احتجاجاً اٹھ کر چلے گئے تھے