لاہور:فیض امن میلہ کی ارگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس،اہم فیصلے ،باغی ٹی وی کےمطابق فیض امن میلہ ارگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس لاہور پریس کلب میں ہوا جس کی صدارت مزمل خاں ، ثناءکامریڈ اور حنین جمیل پر مشتمل نوجوانوں کے پینل نے کی ۔
باغی ٹی وی کےمطابق فیض امن میلہ سولہ فروری کو باغِ جناح اوپن تھیٹر میں ہورہا ہے بھارت میں فیض احمد فیض پر انتہا پسندوں کی تنقید کی نفی میں فیض امن میلے کا تھیم ’ہم دیکھیں گے “ طے کیا گیا ہے میلے چار سیشن ہونگے جن میں فکرِ فیض اور آج کے نوجوان و طلبا تحریک کے حوالے سے بھی ’ہم دیکھیںگے ‘ کے موضوع پر مباحثہ ہوگا جس میں نوجوان مقررین خطاب کریںگے ، مشاعرے کے علاوہ کلاسیکل رقص وتھیٹر اور موسیقی بھی اس میلے کے اہم سیشن ہونگے ۔
ارگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس میں میلے کے انعقاد کیلئے بنائی جانےءوالی کمیٹیوں نے انتظامات کے حوالے سے اپنی رپورٹیں پیش کیں جن میں سے اکثر کی منظوری دی گئی اور واضح کیا گیا ہے کہ فیض امن میلہ سیاسی جلسہ نہیں بلکہ تعلیمی ، فکری، ثقافتی میلہ ہے جس میں خطے میں انسانی حقوق کیلئے کی جانے جدوجہد کے حوالے سے نادر تصویروں کی نمائش کے ساتھ ساتھ بکسٹال بھی لگائے جائیں گے یہ ہرعمر کے بچوں کےلئے پُرکشش ہوگا ۔ واضح رہے کہ، صحافی فنکار ، قلمکا ر، دانشور ۔ شاعر، مزدور ، اور سیاسی وسماجی گروپ ہر سال ملکرمناتے ہیں ۔