فیض حمید کا نام غلطی سے لیا تھا ،مولانا فضل الرحمن

0
94
molana juif

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جنرل(ر) باجوہ، ریٹائرڈ جنرل فیض کو 2018 کے انتخابات میں دھاندلی کا ذمہ دار سمجھتا ہوں۔جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز جنرل (ر) فیض حمید کا نام غلطی سے میری زبان پر آگیا۔فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے کو زیادہ زیر بحث لانے کی بجائے تاریخ کے حوالے کیا جائے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد قمر جاوید باجوہ کے کہنے پر لائے۔ تحریک عدم اعتماد کے وقت قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید رابطے میں تھے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میں عدم اعتماد کے حق میں نہیں تھا، عدم اعتماد کی تحریک پیپلزپارٹی چلا رہی تھی، چاہتا تھا تحریک کے ذریعے اس وقت کی حکومت ہٹائی جائے، فیض حمید میرے پاس آئے اور کہا جو کرنا ہے سسٹم کے اندر رہ کر کریں، سسٹم میں رہ کر کرنے کا مطلب اسمبلیوں میں رہ کر کرنا ہے، میں نے انکار کر دیا تھا۔

Leave a reply